اسلام آباد و لاہور ایئر پورٹ کی پروازوں کیلئے نیا نوٹم جاری

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹ سے متعلق پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری کر دیا۔

پی اے اے کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو 16 مارچ کے دن، عارضی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ 16 مارچ کو کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہو گی جبکہ 16 مارچ کی صبح 8:30 سے 10:30 بجے کے دوران اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہو گا۔نوٹم کے مطابق اس دوران فضا میں موجود پروازوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا ہو گا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔