علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا پیغام سوشل میڈیا پر جاری

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا۔ 

علی لاریجانی کا پیغام ایرانی بحریہ کے شہدا کی نماز جنازہ کے موقع پر لکھا گیا ہے۔ پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ ایرانی بحریہ کے شہدا کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دل میں زندہ رہے گی۔

علی لاریجانی نے مزید تحریر کیا کہ یہ شہادتیں برسوں تک ایران کی فوج کی بنیاد کو مضبوط کریں گی۔

ایرانی سیکیورٹی چیف نے مزید تحریر کیا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے ان پیارے شہیدوں کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہا کہ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انہوں نے تازہ حملوں میں ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کردیا ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔