امریکا کے بغیر نیٹو کاغذی شیر ہے، ہم انکا یہ رویہ یاد رکھیں گے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے۔ 

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، ہم انکا یہ رویہ یاد رکھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اب جنگ جیتی جاچکی ہے، ان کے لیے خطرہ بھی کم ہے تو تیل کی زیادہ قیمتوں کا رونا رو رہے ہیں۔ 

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو ممالک آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے جو تیل کی قیمت میں اضافے کی واحد وجہ ہے۔ نیٹو کے لیے یہ کرنا بہت آسان ہے اور اس میں خطرہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا نیٹو ڈرپوک ہے اور ہم ان کا یہ رویہ یاد رکھیں گے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔