آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کے حوالے سے خصوصی نغمہ ’میری مٹی میری جان‘ جاری کردیا

یومِ پاکستان کے حوالے سے تیار کردہ خصوصی نغمہ ’میری مٹی میری جان‘ جاری کیا گیا ہے، جس کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف اور میوزک پروڈیوسر عبداللہ صدیقی ہیں، جبکہ گلوکار ہاوی، زوہا وسیم، نائل وجاہت اور  تراب نفیس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

خیال رہے کہ اس سال 23 مارچ وقار اور احترام کے ساتھ پرچم کشائی کی سادہ تقریبات کے ساتھ منایا جائے گا۔

یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کے ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔