پاکستان سپر لیگ 11 میں شرکت کیلئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

بنگلادیش کے کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 میں شرکت کے لیے پاکستان کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔

بنگلادیشی کھلاڑی مستفیض الرحمٰن، ناہید رانا، شرف الاسلام اور پرویز حسین ڈھاکا سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

حیدرآباد کنگزمین کے غیر ملکی پلیئرز بھی پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

حیدرآباد کے کپتان مارنوس لبوشین لاہور جبکہ سری لنکا کے کوسال پریرا اور آسٹریلیا کے رائلی میرڈیتھ بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے گلین میکسویل آخری پانچ میچوں کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ ٹیم راولپنڈیز میں شامل جسٹن کیمپ بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل نیوزی لینڈ کا کوچنگ اسٹاف اور اسکواڈ میں شامل مارک چیپ مین اور ڈیون کونووے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔