امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو جنگی مجرم ہیں، شیطان کے پجاری ہیں

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کا حال سب کے سامنے ہے، ایران پر حملہ امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا، ایران کا حق تھا کہ وہ امریکی اڈوں پر حملہ کرتا، ایران کو خلیجی ممالک سے تعلقات اچھے کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کو کیا کرنا چاہیے، امریکی اڈے خلیجی ممالک کی حفاظت کے لیے نہیں، اسرائیل کی حفاظت کے لیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خطے کی جنگ کی وجہ سے پوری دنیا حالتِ جنگ میں ہے، امریکا اور اسرائیل دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں، اسرائیل غزہ پر بمباری کر رہا تھا نومولود بچوں کو قتل کیا گیا ہے، ایران میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ ٹرمپ کا نمائندہ کہہ رہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ جیسے لوگ جو دنیا کے امن کو تباہ کر رہے ہیں ان سے دور رہنا چاہیے، خلیجی ممالک میں سویلین آبادیوں پر حملہ نہ کیا جائے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔