
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے ہی کپتان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
لاہور قلندرز کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا ہے اور شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
لاہور قلندرز نے سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے پر لیے گئے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کردیا ہے۔
