امریکا ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ ترک کر دے: سعودی عرب

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے امریکی انتظامیہ پر دباؤ ڈالا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرے اور دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

عرب حکام کے مطابق ریاض کو خدشہ ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو بند کیا گیا تو تہران جوابی کارروائی کرتے ہوئے دیگر اہم بحری راستوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، یہ اقدام خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کے ذریعے ایران آنے جانے والی تمام بحری نقل و حمل کو روکنے کا مقصد ایران کی پہلے سے کمزور معیشت پر مزید دباؤ ڈالنا ہے۔

سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ ایران اس کے جواب میں باب المندب کو بند کر سکتا ہے، جو بحیرۂ احمر میں ایک اہم گزرگاہ ہے اور سعودی عرب کے تیل کی برآمدات کے لیے نہایت اہم حیثیت رکھتی ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔