
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہٰی سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر سفارتی روابط اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
