برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ہم برطانیہ کو اس جنگ میں گھسیٹنے نہیں دیں گے، ایران جنگ ہماری نہیں، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ کسی صورت برطانیہ اس جنگ میں شامل نہیں ہو گا، ایران امریکا جنگ ہماری جنگ نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے اثرات ہمارے مستقبل کو متاثر کریں گے، اس لیے ہم برطانیہ کو اس جنگ میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم آنے والی نسلوں کو محفوظ ملک دینا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے فارن سیکریٹری ییٹی کوپر سیاسی اور سفارتی اقدامات کے لیے کام کریں گے اور اس کے لیے وہ بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو اتحاد سے علیحدگی پر غور کرنے سے متعلق سوال پر برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ چاہے کتنا ہی دباؤ کیوں نہ ہو، ہمیں اپنے ملک کے مفاد میں فیصلہ کرنا ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔