سندھ: 16 اضلاع میں 45 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 17 مئی کو ہونگے

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات حیدرآباد، سکھر، ٹنڈو الہٰ یار، جامشورو، مٹیاری، دادو، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، گھوٹکی، خیر پور، ٹھٹہ، بدین، سجاول، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور میں منعقد ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق 2 اپریل کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے جبکہ کاغذاتِ نامزدگی 6 سے 8 اپریل تک وصول اور جمع کروائے جا سکیں گے۔ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 سے 15 اپریل تک ہو گی اور 16 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 45 خالی نشستوں پر پولنگ 17 مئی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق امیدوار 30 اپریل تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

4 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔