قرضے بڑھ گئے ہر پاکستانی 3 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا

سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف سمیت بیرونی اور مقامی قرضوں کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔

اجلاس کے دوران اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر کل قرضہ 81 ہزار ارب روپے ہے، کل قرض میں 26 ہزار ارب بیرونی اور 55 ہزار ارب روپے مقامی قرض ہے۔

حکام نے کہا کہ 25 کروڑ کی آبادی کے حساب سے فی کس قرض 3 لاکھ 25 ہزار روپے بنتا ہے، ہر پاکستانی 3 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا ہے۔

سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ امپورٹ کم ہو اور ایکسپورٹ بڑھے تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، آپ ایکسپورٹس کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کرتے، عراق میں سب سے زیادہ جنگیں رہیں وہاں دیکھیں اب کتنی کمپنیاں ہیں، عراق والے اب زیادہ تر چیزیں باہر سے نہیں منگواتے۔

چیئرمین کمیٹی سیف اللّٰہ ابڑو کا کہنا ہے کہ خدا کے واسطے رحم کریں، ملک تباہ ہوتا جا رہا ہے، قرضوں پر قرضے لیتے جارہے ہیں، اس پر کوئی پالیسی بنائیں، ایسی پالیسی بنائیں کہ ایکسپورٹس بڑھیں اور قرضہ کم ہو۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔