
سندھ کے علاوہ ملک بھر میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور مارکیٹیں مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق بیکریاں، ریسٹورنٹس ، شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گی ، فیصلوں کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا۔پنجاب،خیبر پختونخوا،بلوچستان، اسلام آباد ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں فیصلوں پرعملدرآمد ہوگا، خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار، شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں مارکیٹس اور دیگر اوقات کار پرمشاورت کا عمل جاری ہے
