سوئٹزر لینڈ نے ایران پر حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیدیا

سوئٹزر لینڈ نے مشرق وسطیٰ جنگ پر اپنے موقف میں کہا کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ 

وسطی یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے وزیر دفاع مارٹن فسٹر نے اس حوالے سے اتوار کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ تشدد کی ممانعت کے اصول کے خلاف ہے۔ 

گزشتہ صدی کی دو عالمی جنگوں میں غیر جانبدار رہنے والے ملک کے وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ  ان کا اشارہ تمام ممالک کی طرف ہے جو تشدد کی ممانعت پر عمل نہیں کر رہے، جن میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے، اس طرح انہوں نے بھی ایران کی طرح بین الاقوامی قانون توڑا ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔