
لبنان کی سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی بمباری میں کم از کم 254 افراد شہید جبکہ 1,165 زخمی ہوئے ہیں، حملے بیروت، بقاع وادی، جبلِ لبنان، صیدا اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر کیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی 2 مارچ سے جاری فوجی آپریشن کے بعد لبنان میں سب سے بڑی مربوط کارروائی تھی جس میں حزب اللّٰہ کے 100 سے زائد کمانڈ مراکز اور عسکری مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان، امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لبنان کو جنگ بندی سے ’علیحدہ معاملہ‘ قرار دیا ہے جبکہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ جنگ بندی میں لبنان شامل ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی تازہ حملوں کے بعد لبنان کی میڈیکل تنظیم کے سربراہ الیاس شلیلا نے ملک بھر کے ڈاکٹروں سے فوری طور پر اسپتالوں میں خدمات انجام دینے کی اپیل کی ہے جبکہ بیروت کے بڑے اسپتالوں نے خون کے عطیات کی ہنگامی درخواست جاری کر دی ہے۔حصہ نہیں ہے اور اسرائیل لبنان میں کارروائیاں جاری رکھے گا۔
