
سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں ڈپٹی کمشنر جنوبی نے اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو گل پلازا میں آگ لگنے کی اطلاع رات تقریباً 10 بج کر 27 منٹ پر ایمرجنسی کنٹرول روم اور وائرلیس کوآرڈینیشن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان کا اور اسسٹنٹ کمشنر گارڈن ڈویژن کا بنیادی کردار انتظامیہ کو فوری طور پر متحرک کرنا تھا، جبکہ وہ خود 10 بج کر 31 منٹ پر جائے وقوعہ پہنچ گئے اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو یقینی بنانے کے لیے موقع پر موجود تھے۔
