کراچی میں آج تیز بارش کے 1 سے 2 اسپیل آ سکتے ہیں، بادل اس وقت سمندر میں ہیں جو شہر کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو سکتی ہے جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک بھی رہے گی۔

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ شر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار کل کے مقابلے میں کم رہے گی، انتظامیہ کو تیز ہواؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، شہر میں بل بورڈز گرنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔

چھت اور دیواریں گرنے سے 60 افراد زخمی بھی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔