امریکی جج نے خبر رساں اداروں پر پابندی کو غیر آئینی قرار دے دیا

پنٹاگون کی طرف سے خبر رساں اداروں پر پابندی امریکی آئین میں دی گئی بنیادی آزادیوں کے خلاف ہے، ڈسٹرکٹ کولمبیا کے جج نے پابندیوں کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

جج نے پنٹاگون کے خلاف امریکی اخبار کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا اور کہا کہ پنٹاگون صرف ان صحافیوں کو نوازتا ہے جو ان کی دی گئی معلومات پر خبریں نشر کرتے ہیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پنٹاگون نے نئے قواعد و ضوابط میں خود کو بہت زیادہ اختیارات دے دیے ہیں، ایسے میں صحافیوں کے لیے کام کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

جج نے امریکی اخبار کے سات صحافیوں کے پریس کے پاسز بحال کرنے کا حکم بھی دیا۔

پینٹاگون نے ڈسٹرکٹ کولمبیا کے جج فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔