امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا 

وزیراعظم شہباز شریف کا بیان امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بغیر کسی کیپشن کے شیئر کیا ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ  پاکستان جاری بحران کے خاتمے کےلیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کےلیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، خطے اور دنیا بھر میں امن اور استحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کے لیے مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے میربانی کے حوالے سے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔