پاکستان سال 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ سے آلودہ ملک رہا۔

فضائی معیار پر نظر رکھنے والی سوئٹزرلینڈ کی کمپنی آئی کیو ایئر کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خطرناک باریک ذرات یعنی پی ایم 2.5 کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی مقررہ حد سے 13 گنا تک زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں بنگلادیش دوسرے اور تاجکستان تیسرے نمبر پر رہا، 143 میں سے 130 ممالک، خطے اور عالمی معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔

دنیا کے 25 سب سے زیادہ آلودہ شہر بھارت، پاکستان اور چین میں واقع ہیں جبکہ آسٹریلیا، آئس لینڈ، ایسٹونیا اور پاناما صاف ترین ممالک قرار پائے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔