پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

حسن علی کی شاندار بولنگ کے سبب پاکستان سُپر لیگ الیون کے دوسرے دن کے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرادیا۔ حسن علی نے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 181 رنز اسکور کیے، معین علی نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر 35 اور مرزا سعد بیگ 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

احمد دانیال 3، الزاری جوزف 2، ابرار احمد اور عثمان طارق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اوپنرز سعود شکیل اور شامل حسین نے 79 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، شامل حسین نے 24 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، سعود شکیل نے 33 رنز بنائے۔

بقیہ بیٹرز کراچی کنگز کے بولرز خاص طور پر حسن علی کی عمدہ بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکے اور ٹیم 7 وکٹ پر 167 رنز تک پہنچ سکی۔ رائلی روسو اور بین میکڈرموٹ نے 25، 25رنز کی باریاں کھیلیں

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔