ملک میں گیس بحران سنگین ہوگیا، پنجاب اور کے پی میں گیس پریشر میں کمی

خطے میں کشیدہ صورتِ حال کے باعث آر ایل این جی کی درآمد بند ہونے سے ملک میں گیس بحران بڑھنے لگا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں گیس پریشر میں کمی ہونے لگی ہے۔

ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق سسٹم میں آر ایل این جی کی قلت بڑھ گئی ہے اور یومیہ شارٹ فال 700 ملین کیوبک فٹ تک جا پہنچا ہے۔

یہاں گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا شدید سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ناشتے اور کھانے کے اوقات میں بھی گیس پریشر انتہائی کم رہنے لگا ہے۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق صنعتوں کو گیس کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔