محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے 5 ڈاکٹرز کے خلاف ایکشن لے لیا۔

ترجمان کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے 5 ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو فوری طور پر ختم کردیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے ضروری کارروائی کےلیے احکامات صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور دیگر کو بھجوادیے ہیں۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، مریضوں کے بلا تعطل علاج معالجہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لیڈی ولنگڈن اسپتال میں آپریشنز کےدوران وڈیو بنائی گئی تھی۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔