
اسلام آباد کی بیٹھک میں پاکستان کے سینیٹر اسحاق ڈار، سعودی عرب کے فیصل بن فرحان، ترکیے کے حاکان فیدان اور مصر کے بدر عبدالعاطی شریک ہوئے۔
چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطے میں کشیدگی کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری سے معاملات حل کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیے، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔
