کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں گزشتہ روز گاڑی میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلس کر 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 بچیاں انتقال کرگئیں

گزشتہ روز خداداد کالونی سگنل کے قریب چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے، جھلسنے والوں میں 3 بچیاں اور 4 خواتین بھی شامل تھیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور فائر بریگیڈ کو طلب کرکے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گاڑی میں موجود افراد تقریب سے واپس گھر جا رہے تھے، زخمیوں کو سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔