ایرانی پاسداران انقلاب نے خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان کر دیا

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے جواب میں یکم اپریل سے خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران میں ہر دہشت گرد حملے کے بدلے ان کمپنیوں کو اپنے یونٹس میں تباہی کی توقع رکھنی چاہیے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے ایرانی وقت کے مطابق یکم اپریل بدھ کی رات 8 بجے سے شروع ہوں گے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کی لسٹ میں امریکی ٹیک کمپنیاں اور طیارہ بنانے والی کمپنی بھی شامل ہے

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔