
آئ ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پنجگور اور ہرنائی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 216 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے، بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کو شدید دھچکا لگا، ان کی قیادت اور کمانڈ سسٹم تباہ کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کی بلوچستان میں بدامنی کی کوششیں خاک میں ملا دی گئیں، ہلاک دہشت گردوں سے غیرملکی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشت گردوں سے جدید آلات کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔
