وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنادیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خود ارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت و سلام پیش کرتی ہوں، جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنا قانونی کردار ادا کرے۔ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک خطے میں پائیدار امن خواب ہی رہے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔