وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اینا بیارڈ کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں میں گفتگو کی گئی۔

ملاقات سعودی عرب کے شہر العُلا میں عالمی کانفرنس کے موقع پر ہوئی، اس کانفرنس میں مختلف عالمی مالیاتی اداروں کے حکام شریک ہیں وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ایم ڈی ورلڈبینک اینا بیارڈ کی ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک کے ترقیاتی فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا وزارت خزانہ کے مطابق توانائی، تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ پروگرام پر عمل درآمد کا اعادہ کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق قرض کے بدلے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ عالمی بینک نے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد بہتر بنانے پر زور دیا۔ 

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔