
غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ 19 فروری کو امریکا میں منعقد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں اراکین کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی واشنگٹن میں یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں میزبانی کریں گے۔ پچیس ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بورڈ کے چیئرمین ہیں۔ برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت اہم یورپی ممالک نے بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتےہوئے اس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔
