فیکٹ چیک: طالبان ترجمان نے پاکستان پر الزام کیلئے 3 سال پرانی تصویر شیئر کی، وزارت اطلاعات

وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ افغان طالبان ترجمان نے پاکستان پر الزام لگانے کےلیے 3 سال پرانی تصویر شیئر کی ہے۔

اسلام آباد سے وزارت اطلاعات کے جاری بیان میں فیکٹ چیک پیش کیا اور کہا کہ افغان طالبان ترجمان نےحالیہ ہلاکتوں کا الزام لگانے کےلیے ایک پرانی تصویر استعمال کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دانستہ طور پر غلط معلومات پھیلاکر عوامی تاثر کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، جو تصویر حالیہ واقعے کے ثبوت کے طور پر پیش کی جارہی ہے، وہ مئی2023 کی ہے۔

وزارت اطلاعات کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ تصویر اُس وقت افغان طالبان کی وزارت داخلہ کی جانب سے شیئرکی گئی تھی۔ پرانے تصویری مواد کو دوبارہ استعمال کرکے موجودہ الزامات کوسچ ثابت کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔