ناکہ بندی کے باوجود چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب

ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ آئل و کیمیکل بردار جہاز امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والی چینی کمپنی رچ اسٹاری شنگھائی ژوانرن شپنگ سے منسلک ہے۔

میرین ٹریفک کے اعداد و شمار کے مطابق یہ جہاز پیر کی رات اس اسٹریٹ کے قریب چکر لگانے کے بعد منگل کی صبح آبنائے ہرمز سے گزرا۔

جہاز متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے روانہ ہوا تھا اور اس وقت چین کی جانب سفر کر رہا ہے۔

اسی دوران ایک اور ٹینکر، جو ایران کے خام تیل برآمدی مرکز خارگ جزیرے سے روانہ ہوا تھا، وہ بھی پیر کے روز آبنائے ہرمز میں نظر آیا۔

اس جہاز نے مبینہ طور پر اپنے خودکار شناختی نظام (اے آئی ایس) کے غلط اعداد و شمار نشر کیے، جس میں دکھایا گیا کہ وہ سعودی عرب سے سفر کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تنازع کے آغاز کے بعد سے متعدد بحری جہاز اس اہم گزرگاہ میں اپنی نقل و حرکت چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، یا تو وہ غلط اے آئی ایس ڈیٹا ظاہر کرتے ہیں یا اپنے سگنلز مکمل طور پر بند کر دیتے ہیں، تاکہ ان کی اصل لوکیشن معلوم نہ ہو سکے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔