سعودی، ترک و مصری وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے: اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کی تصدیق کر دی میڈیا گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے، وزرائے خارجہ اگلے روز وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہماری ملاقات ترکیہ میں طے تھی، مصروفیات کی وجہ سے میں نے بھائیوں کو اسلام آباد ملنے کی دعوت دی۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایمانداری اور نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تمام دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں، ایران سے بات چیت جاری ہے، مذاکرات کے باعث میڈیا پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔