وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ میکرو اکنامک استحکام کے بعد ہم ترقی کے لیے بہتر پوزیشن میں ہیں، موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

عرب اخبار سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب طویل عرصے سے پاکستان کا شراکت دار رہا ہے، ہم مشکل اور اچھے دونوں ادوار میں ملنے والی حمایت پر بے حد شکر گزار ہیں، اس شراکت داری کے تحت معدنیات و کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی کمپنی کی پاکستانی آئل اینڈ گیس سیکٹر میں شمولیت فعال سعودی سرمایہ کاری کی مثال ہے، سعودی عرب نے کھل کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے، خصوصاً معدنیات و کان کنی، آئی ٹیز، زراعت اور سیاحت میں سرمایہ کاری کا کہا ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔