اپر کوہستان مالی اسکینڈل: چاروں ملزمان کی اثاثوں سے دستبرداری کی درخواستیں منظور

احتساب عدالت پشاور نے اپر کوہستان مالی اسکینڈل کے 4 ملزمان کی اپنے اثاثوں سے دستبرداری سے متعلق درخواستیں منظور کر لیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چاروں ملزمان کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، نیب سرینڈر شدہ اثاثے اپنی تحویل میں لے۔ احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان کے اکاؤنٹس میں 14 کروڑ سے زیادہ کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، جبکہ 2 ملزمان کے نام پر مختلف شہروں میں پلاٹس خریدے گئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اپنی مرضی سے اثاثوں سے دستبردار ہوئے، درخواست گزاروں کے مطابق ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔