سعودی عرب میں رمضان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں

مسجد الحرام میں ماہِ شعبان کے آخری جمعے میں 15 لاکھ سے زائد زائرین نے شرکت کی۔ مکہ مکرمہ میں رمضان کے مقدس مہینے کے استقبال کے لیے شاہراہوں اور اہم مقامات پر چراغاں کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان میں یکم رمضان المبارک 19فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق نیا چاند 17 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہو گا جبکہ 18 فروری کی شام چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے چاند کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔