وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر دیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر دیا۔

رمضان ریلیف پیکیج کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلے سال رمضان میں مستحقین کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم فراہم کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے سال رقم 20 ارب روپے مختص کی گئی تھی، اس سال رمضان پیکیج کے تحت 38 ارب روپے مقرر کیے ہیں، مستحقین کو فی خاندان 13 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں رقم شفاف نظام کے ذریعے تقسیم ہو گی۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔