ایران میں رہائشی مکان پر امریکی و اسرائیلی حملہ، ماں باپ بچے سمیت شہید

ایران میں رہائشی مکان پر امریکی و اسرائیلی حملے سے ماں باپ بچے سمیت شہید  ہوگئے۔

ایران کے شہر رامسر میں امریکا اسرائیل نے رہائشی مکان پر حملہ کیا، جس میں میاں بیوی اور ان کا بچہ شہید ہوگیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دشمن کی بے بسی کی انتہا کو ظاہر کرتا ہے، ایسے بزدلانہ حملے ایرانی شہریوں کی ہمت میں کمی نہیں بلکہ قومی اتحاد میں اضافہ کریں گے۔

اس سے قبل امریکا اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیب نطنز پر بھی حملہ کیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وسطی علاقے میں واقع نطنز یورینیم افزودگی مرکز کو آج نشانہ بنایا گیا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔