ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل پاک بھارت میچ کولمبو میں ہوگا۔ میچ سے قبل وزیرِ اعظم سے محسن نقوی کی ملاقات

پاک بھارت میچ سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس کے بعد وہ کولمبو روانہ ہو گئے۔ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ داخلہ کو اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورتِ حال احسن انداز سے حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم سے ملاقات کے بعد محسن نقوی سری لنکا روانہ ہو گئے جہاں وہ  سری لنکا کے صدر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کولمبو میں کل پاک بھارت میچ بھی دیکھیں گے اور ٹیم سے ملاقات کر کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔