سانحۂ گل پلازا کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے سربراہ نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی ہے، لواحقین نے انصاف کا مظالبہ کر دیا۔

سربراہ کمیشن جسٹس آغا فیصل نے کہا ہے کہ آپ سب شہداء کے لواحقین ہیں، ہم چاہتے تھے آپ سے شروعات کی جائیں، ہمیں واقعے میں شہادتوں کا بہت افسوس ہے، کمیشن کا مقصد مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہے، مالی نقصان کی بھرپائی ہو جاتی ہے، جانی نقصان کی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے لیے کچھ سوالات تیار کیے ہیں، اس سلسلے میں آپ کی معاونت چاہتے ہیں، اگر آپ چاہیں تو یہاں جواب دیں یا ہائی کورٹ آ جائیں، بہت سے لواحقین یہاں نہیں ہیں، چاہیں گے کہ تمام لواحقین اپنے بیانات دیں، تاکہ تمام حقائق تک پہنچنے میں آسانی ہو، ہم عوام اور حکومت سب سے معلومات مانگ رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ ریسکیو ورکرز تک بھی رسائی ملے، تمام معلومات کی بنیاد پر جوابات تیار کرنے ہیں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔