
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، مسلم لیگ ق اوربلوچستان عوامی پارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک، متحدہ قومی مومنٹ کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیام امن کے لیے کوششوں کو سراہاتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا
