پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانوں پر کارروائیاں

پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،  پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی گئی ہے، خوارج اوردہشت گردوں کے 7 کیمپ اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، پاکستان کے پاس حتمی شواہد ہیں کہ اسلام آباد مسجد، باجوڑ اور بنوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں خوارج نے افغانستان میں قیادت اور ہینڈلرز کی ایماء پر کیں۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال بند کیا جائے، دوحا معاہدے پر عمل درآمد ناگزیر ہے، عالمی برداری کردار ادا کرے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔