راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کرا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی بھابی اور بھتیجا شامل تھا، ملاقات میں فیملی معاملات اور بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج پر بات کی گئی۔

دریں اثناء بشریٰ بی بی کو ایک اور مقدمہ میں ریلیف مل گیا، تھانہ رمنا کے مقدمہ میں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔