
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ہم دوستوں کا تو چناؤ کر سکتے ہیں لیکن ہمسایوں کا نہیں، پاکستان اور ایران دو برادر ہمسایہ ممالک ہیں۔ خطے میں تبدیلیوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران مزید قریب آئے۔
پاک ایران تعلقات اور خطے میں طویل المدت شراکت داری کے موضوع پر عوامی مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا اسلامی انقلاب کے فوری بعد امریکا ایران تعلقات خراب ہوئے، اس وقت مشرق وسطٰی و برصغیر کا خطہ تبدیلیوں سے گزر رہا ہے
