حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی ہے۔ 

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک میں کوئی کمرشل اور پرائیویٹ ڈرون نہیں اڑایا جائے گا۔

ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد نے بھی دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق دارالحکومت میں ڈرون، فینٹم اور کیم کاپٹر اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں بغیر اجازت کسی بھی قسم کی یو اے وی پر مکمل پابندی ہوگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے علاوہ کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جو 2 ماہ تک نافذ العمل رہے گی، فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔