ایک انٹرویو کے دوران پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کی علاقائی طاقت مسلسل کمزور ہو رہی ہے اور مزید کم ہوتی رہے گی، یہ تو ابھی بس شروعات ہیں۔
واضح رہے کہ پینٹاگون کے مطابق تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی آپریشن ایپک فیوری میں حصہ لے رہے ہیں اور امریکی فوج نے جمعے تک ایران میں تقریباً 3 ہزار اہداف پر حملے کیے ہیں۔

امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ مہم منصوبے کے مطابق جاری ہے، ہمارے اور اسرائیلی فضائیہ کے مجموعی فوجی وسائل ایران سے کہیں زیادہ ہیں، جب ہماری فضائیہ کو اسرائیل کی فضائیہ کے ساتھ ملا دیا جائے تو یہ دنیا کی دو سب سے طاقتور فضائی افواج ہیں۔
