ملکی تجارتی خسارہ بڑھ گیا مزید 23 فیصد اضافہ، 28 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران تجارتی خسارہ 23 فیصد بڑھ کر 28 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ خسارہ 22.67 ارب ڈالرز تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مارچ کے دوران برآمدات میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور برآمدات کا مجموعی حجم 22.73 ارب ڈالرز رہا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 24.72 ارب ڈالرز تھا۔

دوسری جانب درآمدات میں 6.64 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا مجموعی حجم 50.54 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 47.39 ارب ڈالرز تھیں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔