اپوزیشن اتحاد کا مشاورت کے بعد حکومت سے پہلا رابطہ، محمود اچکزئی اور رانا ثنا کی ملاقات

حکومت سے مذاکرات کیلئے اپوزیشن اتحاد نے مشاورت کے بعد پہلا رابطہ کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور رانا ثناء اللّٰہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے ایجنڈے پر بھی مشاورت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حکومتی مذاکراتی عمل سے متعلق گفتگو ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے۔ 

بعدازاں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ 

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے آپ کے مذاکرات کے جواب پر مثبت ردعمل دیا، وہ تو تیار ہیں۔ جس پر محمود خان اچکزئی نے صحافی کے سوال پر رانا ثناّء اللّٰہ زندہ باد کہ کر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔