پی سی بی نے نیشنل ٹی 20 کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق 23 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اعلامیے کے مطابق گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل، گروپ بی دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز پر مشتمل ہے۔

گروپ اسٹیج اور سیمی فائنلز کے دوران 1 دن میں 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ شام سوا 4 بجے، دوسرا میچ رات سوا 9 بجے شروع ہوگا

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
مزید پڑھیں

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محسن شاہنواز رانجھا کے قتل اور دیگر مقدمات میں پولیس کو بانئ پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا، بانی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں محسن شاہنواز رانجھا کے قتل کی کوشش سمیت دیگر 5 کیسز…
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔