وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی ہے۔

 وزیراعظم نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سروسز چیفس کو عید کی مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فورسز کے سپاہیوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور سیاسی قائدین سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور قومی رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔